حکمرانوں نے صرف مال بناؤ ،لوٹ مار کی اپنی پالیسی پرعمل کیا جس کی وجہ سے آج ہم ترقی میں دنیا سے پیچھے رہ گئے ہیں‘ڈاکٹر مراد راس

جمعرات 22 مارچ 2018 13:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کے حکمرانوں نے بابائے قوم کے اصولوں پرعمل کرنے کی بجائے صرف مال بناؤ ،لوٹ مار کی اپنی پالیسی پرعمل کیا جس کی وجہ سے آج ہم ترقی میں دنیا سے پیچھے رہ گئے ہیں اوردنیا میں ہماری قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے ہمیں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک میں آج بدامنی،لاقانونیت ،ڈاکو راج، خودکشیوں میں اضافہ قائد کے اصولوں پرعمل نہ کرنے کا ہی نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کو امن، سلامتی، استحکام اوربھائی چارے کی اس وقت اشد ضرورت ہے اور بابائے قوم کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئے پاکستان کوبچانا ہوگا اور قائد کے پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات سے بچانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر دنیا کوپیغام دینا ہوگا کہ ملک کی سلامتی اوربقا کیلئے ہم سب ایک ہیں۔

متعلقہ عنوان :