سرکاری اداروں کی اونے پونے نجکاری نہیں ہونے دیں گے‘مہرین انور راجہ

جمعرات 22 مارچ 2018 13:24

سرکاری اداروں کی اونے پونے نجکاری نہیں ہونے دیں گے‘مہرین انور راجہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی اونے پونے نج کاری نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ذالفقارعلی بھٹو نے بہت محنت سے یہ ادارے قائم کئے اور اب موجودہ حکومت ان اداروں کو فروخت کرنا چاہتی ہے ، سیٹل مل کو فروخت کرنا دانش مندی نہیں ، اسی طرح دیگر محکموں کی نجی کاری کرنے سے بری تعداد ملازمین بے روزگار ہوجائیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ سٹیل مل ذوالفقارعلی بھٹو نے قائم کی اور ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کی ترقی کے لئے بہترین اقدامات کئے اب موجودہ حکومت ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا ، نجکارری مہم کو عوام کے ساتھ مل کر ناکام بنائیں گے اور ملازمین کے حقوق کادفاع کریںگے۔

متعلقہ عنوان :