غیر قانونی طریقے سے کویت پہنچنے والے 13پاکستانی ڈی پورٹ

امیگریشن حکام نے پوچھ گچھ کے بعد ائیر پورٹ سے جیل منتقل کر دیا

جمعرات 22 مارچ 2018 13:24

غیر قانونی طریقے سے کویت پہنچنے والے 13پاکستانی ڈی پورٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) غیر قانونی طریقے سے کویت پہنچنے والے 13پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیاگیا جنہیں ائیر پورٹ سے جیل منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب اور ایران کے راستے غیر قانونی طریقے سے کویت داخل ہونے والے 13پاکستانیوں کو سکیورٹی حکام نے حراست میں لیا تھا جنہیں مقررہ سزا کے بعد گزشتہ روز نجی ائیر لائن کی پرواز442کے ذریعے ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔ امیگریشن حکام نے ضروری پوچھ گچھ کے بعد ڈی پورٹ ہونے والوں کو جیل منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :