کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پرخودکش حملے کی کوشش ناکام فورسز کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک

جمعرات 22 مارچ 2018 13:24

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پرخودکش حملے کی کوشش ناکام فورسز کی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) کوئٹہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پرخودکش حملے کی کوشش ناکام فورسز کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ،سکیورٹی فورسزذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح کوئٹہ کے علاقے کچھ موڑ کے قریب مسلح خودکش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کر نے کی کوشش کی تاہم اس کی جیکٹ نہ پھٹنے کے باعث حملہ ناکام ہوگیا جبکہ فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا جس نے حملہ آور کی جیکٹ کو ناکارہ بنادیا ،پولیس نے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو تحویل میں لے کر شناخت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ،مزید کاروائی جاری ہے