چیف جسٹس کے حکم پرحکومت نے ابوبکر خدا بخش کا تبادلہ منسوخ کر دیا ،

دوبارہ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن تعینات

جمعرات 22 مارچ 2018 13:24

چیف جسٹس کے حکم پرحکومت نے ابوبکر خدا بخش کا تبادلہ منسوخ کر دیا ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے نوٹس لینے پر پنجاب حکومت نے ابوبکر خدا بخش کا تبادلہ منسوخ کر کے ان کو دوبارہ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے ایک روز قبل ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن ابو بکر خدا بخش کو تبدیل کر کے ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ جبکہ بی اے ناصر کو ان کی جگہ تعیناتی دی تھی ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے تبادلے کا نوٹس لیتے ہوئے ابو بکر خدا بخش کو عہدے پر بحال کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر پنجاب حکومت نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :