چائنا موبائل کوگذشتہ سال میں 2016 سے پانچ فیصد زیادہ18 بلین ڈالر کا خالص منافع حاصل

جمعرات 22 مارچ 2018 13:20

چائنا موبائل کوگذشتہ سال میں 2016 سے پانچ فیصد زیادہ18 بلین ڈالر کا خالص ..
بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) دنیا کی بڑی موبائیل فون آپریٹر کمپنی چائنا موبائل کو گذشتہ سال میں18 بلین ڈالر کا خالص منافع حاصل ہوا ہے جو کہ 2016 کے مقابلے پانچ فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

چائنا موبائل کی جانب سے ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج کو دی جانے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے ان کو 2017 میں 114.4بلین یوان(18 بلین ڈالر ) خالص منافع حاصل ہوا ہے جو کہ 2016 کے مقابلے پانچ فیصد سے 108.8 بلین یوان زیادہ ہے۔

چائنا موبائل کے کسٹمرز کی تعداد میں 2017 میں 114ملین کا اضافہ ہواجن میں سے فور جی نیٹ ورک کے استعمال کرنے والوں کی تعداد اس سال 650 ملین شمار کی گئی اور اس کے فور جی بیس سٹیشنز کی تعداد 1.87 ملین ہے جوکہ چین کی 99 فیصد آبادی کا احاطہ کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کے آپریٹنگ منافع میں گزشتہ سال4.5 فیصد سی740.5 بلین یوان کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :