ہاں میں تیار ہوں،نواز شریف نے فوج اور دیگر اداروں کو ناقابل یقین پیشکش کردی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 مارچ 2018 12:51

ہاں میں تیار ہوں،نواز شریف نے فوج اور دیگر اداروں کو ناقابل یقین پیشکش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2018ء) : احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حالیہ رویے سے مجھے افسوس ہوا، اب نگران وزیر اعظم سے متعلق پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں ہو سکتی۔ بلاول غلط کہتے ہیں ہم چارٹر آف ڈیموکریسی سے پیچھے نہیں ہٹے۔چارٹر آف ڈیموکریسی کے بعد این آر او نے نقصان پہنچایا۔

کئی مرتبہ کہ چکا ہوں کہ میمو گیٹ میں صرف ایک مرتبہ ہی سپریم کورٹ گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ واجد ضیا کئی کئی گھنٹےمشرف کی رہائش گاہ کے باہر کھڑا رہتا تھا،مشرف اس کو کئی گھنٹے نہیں ملتا تھا ، واجد ضیا سے پوچھ لیں۔میں تو خود جے آئی ٹی میں جا کر بطور وزیر اعظم پیش ہوا۔ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔کرکٹ کی بحالی کرنے والا آج کورٹ میں بیٹھا ہے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں فوج اوردیگراداروں کےساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر کرپشن کا الزام ثابت ہوا نہ ہی سامنے آیا، ضمنی ریفرنس دائر کرنے کے مقصد پرسوالیہ نشان ہے، عوام نے فیصلہ نہ تو مانا اور نہ ہی مانیں گے۔