سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کا88 واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا

جمعرات 22 مارچ 2018 12:54

سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کا88 واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) سابق خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی والدہ سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کا88 واں یوم پیدائش کل 23 مارچ کو منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی کے زیراہتمام سالگرہ کی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں بیگم نصرت بھٹو کے لئے قرآن خوانی اور درجات بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔ بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں ،انہوں نی8 ستمبر1951 کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی، بیگم نصرت بھٹو طویل عرصہ علالت کی حالت میں رہنے کے بعد23 اکتوبر2011 کو دبئی میں انتقال کرگئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :