ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد کا مقامی زبانوں کے فروغ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کر رہا ہے، چیف ایگزیکٹو واسا

جمعرات 22 مارچ 2018 12:51

ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد کا مقامی زبانوں کے فروغ میں ہمیشہ اہم کردار ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) چیف ایگزیکٹو واسا ایبٹ آباد نور قاسم نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد مقامی زبانوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے، ریڈیو پاکستان قومی ادارہ ہے جو لوگوں کو تعلیم اور انفارمیشن کے ساتھ ساتھ تفریح مہیا کر رہا ہے۔ وہ ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد کی 27 سالگرہ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد کا مقامی زبانوں کے فروغ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کر رہا ہے، مقامی افراد ریڈیو پاکستان کی مقامی نشریات کو بڑے شوق سے سنتے ہیں، ریڈیو ایبٹ آباد کے تمام پروگراموں کا معیار انتہائی عمدہ ہے، ریڈیو ایبٹ آباد انتظامیہ کا فریکوینسی کا دائرہ کار ہزارہ کے تمام شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اس موقع پر سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد محمد عون عثمان نے کہا کہ عنقریب ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد کی آواز ہزارہ بھر میں سنائی دے گی۔ ریڈیو کے پروگرام کو مزید موثر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو کی افادیت کو کسی بھی دور میں کم نہیں کیا جا سکتا، جدید دور میں بھی ریڈیو کے سامعین میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :