چیئرمین اور نائب چیئرمین ایبٹ آباد کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ، پولنگ 5 اپریل کو ہو گی

جمعرات 22 مارچ 2018 12:47

چیئرمین اور نائب چیئرمین ایبٹ آباد کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) الیکشن کمیشن نے چیئرمین اور نائب چیئرمین ایبٹ آباد سمیت تحصیل نائب چیئرمین حویلیاں کے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا، انتخابات کیلئے پولنگ 5 اپریل کو ہو گی جس کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ضلع چیئرمین ایبٹ آباد، ضلع نائب چیئرمین اور تحصیل حویلیاں کے نائب چیئرمین کو پارٹی فیصلہ کے خلاف ووٹ دینے پر پارٹی چیئرمین نے الیکشن کمیشن میں ڈی سیٹ کی درخواست دی تھی، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کے بعد ان اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کیا، یہ لوگ فیصلہ کے خلاف پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں پہنچ گئے۔

ہائی کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو ہی بحال رکھا اور ضلعی چیئرمین سردار شیر بہادر اور دیگر فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے، سپریم کورٹ میں کیس زیر بحث رہا اور آخر کار سپریم کورٹ نے بھی ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال رہا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ان اراکین کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے ان حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا۔

ضمنی بلدیاتی انتخاب دو نشستوں پر پی ٹی آئی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ضلعی ناظم، نائب ضلع ناظم اور تحصیل نائب ناظم حویلیاں کے انتخاب کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ شیڈول کے مطابق ضلعی ناظم، نائب ضلع ناظم اور نائب تحصیل ناظم حویلیاں کے انتخابات کیلئے پولنگ 5 اپریل ہو گی جس کے بعد ایبٹ آباد کی ضلعی حکومت مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔۔