پی ایس ایل تھری، معروف صحافی نے سٹے بازی میں ملوث افراد کا نام بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 مارچ 2018 12:35

پی ایس ایل تھری، معروف صحافی نے سٹے بازی میں ملوث افراد کا نام بتا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2018ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی نے راﺅ عمر نام کا ایک آدمی رکھا ہوا ہے،جو پی سی بی اور کرکٹ بورڈ کے اربوں کروڑوں کے ٹھیکے اور کاموں میں آگے آگے رہتا ہے۔

(جاری ہے)

کھانا کس نے سپلائی کرنا ہے اور کھانا کہاں سے آنا ہے یہ سب کام وہی دیکھتا ہے ، پی ایس ایل تھری میں گلی گلی میں جوا ہو رہا ہے، قوم کو جوے کی لت لگائی جا رہی ہے۔

یہ انتہائی گھٹیا کام ہو رہا ہے ایسے نہیں ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کا ریفرنس تیار پڑا ہے اس پر کام نہیں ہو رہا۔ نجم سیٹھی کو چاہئیے کہ قوم سے معافی مانگے، کیونکہ یہ ایک قابل نفرت کام ہے ۔ ان کو چاہئیے کہ اگر جوا ہو رہا ہے تو ان تمام بندوں کو سامنے لائیں۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :