نوازشریف تمام وعدے پورے کرنے پر عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں، سینیٹر پرویز رشید

جمعرات 22 مارچ 2018 12:45

نوازشریف تمام وعدے پورے کرنے پر عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں، سینیٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے اپنے تمام وعدے پورے کیے اور وعدے پورے کرنے پر وہ آج عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف نے 2013 ء کے انتخابات سے قبلکہا تھا کہ کھیلوں کے میدان آباد کریں گے، روزگار فراہم کیا جائے گا اور خوشحالی لائیں گے، محمد نواز شریف نے اپنے تمام وعدے پورے کیے اور وعدے پورے کرنے پر وہ آج عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔