نواز شریف نے نوجوان کی فرمائش فورا مان لی،ویڈیو وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 12:26

نواز شریف نے نوجوان کی فرمائش فورا مان لی،ویڈیو وائرل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء) نوجوانوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گاڑی رکوا کر ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف گاڑی میں سوار ہیں۔

(جاری ہے)

اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اسلام آباد سے مری جا رہے تھے جب لوگ نواز شریف کو دیکھتے ہی ان کی گاڑی کے ارد گرد جمع ہو گئے اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔جب کہ ایک نوجوان کا نواز شریف سے کہنا تھا کہ اگلی باری بھی آپ ہی کی ہو گی۔اس موقع  کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان نے نواز شریف سے ایک سیلفی بنانے کی بھی فرمائش کر دی جو نواز شریف نے فورا مان لی ۔مزید کیا ہوا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :