برطانوی وزیرخارجہ نے روسی صدرولادی میر پیوٹن کو ہٹلر سے تشبیہ دیدی

پیوٹن ملکی ساکھ بہتر بنانے کے لیے فٹبال ورکپ کا استعمال کررہے ہیں،بورس جانسن کا پارلیمنٹ میںخطاب

جمعرات 22 مارچ 2018 12:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کے جواب میں وزیرخارجہ جانسن نے روسی صدر کاجرمنی کے ہٹلر سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہٹلر نے اولمپکس کو استعمال کیا تھا اسی طرح پیوٹن بھی فٹبال ورلڈ کپ کو استعمال کررہے ہیں۔

بورس جانسن نے کہا کہ روسی صدر فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کے ذریعے اپنے ملک کا مقام اونچا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،یہ ایسا ہی ہے جیسا ہٹلر نے نازی جرمنی میں اولمپکس کی میزبانی کرکے اپنی ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو کا ورلڈکپ کی میزبانی کو کردارسازی کے لیے استعمال کرنے کا موازنہ 1936میں ہونے والے اولمپکس سے کرنا بالکل درست ہے۔