ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کُشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 مارچ 2018 12:17

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کُشی کر لی
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2018ء): ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے خود کُشی کر لی۔ کمشنر گوجرانوالہ نے بتایا کہ سہیل احمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کُشی کی۔ ضلعی انتظامیہ ڈی سی ہاؤس پہنچی تو سہیل احمد ٹیپو مردہ پائے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ سہیل ٹیپو کی لاش تو پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی لیکن ان کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے جس سے ان کی موت کو پُر اسرار  قرار دیا جا رہا ہے۔ سہیل احمد کی میت کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ریسکیو ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل واجہ سامنے آ سکے گی۔