پی ٹی آئی نے اطلاعات کی ٹیم میں توسیع ،

جمعرات 22 مارچ 2018 12:15

پی ٹی آئی نے اطلاعات کی ٹیم میں توسیع ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2018ء) تحریک انصاف نے (ن) لیگ کے بیانات اور پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے اطلاعات کی ٹیم میں توسیع کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف ریجنز اور بلوچستان کیلئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں سارہ احمد، حافظ فرحت عباس اور اعظم ملک مرکزی ریجن کیلئے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں ۔ندیم آفتاب سندھو اور زرتاج گل وزیر کو بالترتیب مغربی اور جنوبی ریجنز کی ذمہ داری سونپ دی گئی ۔سالار خان کاکڑ بلوچستان سے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں ۔