Live Updates

عامر لیاقت پی ٹی آئی کراچی کے اوپر ایک عذاب کے طور پر اترا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 12:09

عامر لیاقت  پی ٹی آئی کراچی کے اوپر ایک عذاب کے طور پر اترا ہے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء) سینئیر سیاست دان نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی کراچی کے اوپر ایک عذاب کے طور پر اترا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئیر سیاست دان نبیل گبول کا ڈاکٹر عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے بہت اچھے مراسم ہیں اور میری عمران خان سے بھی اچھی دوستی بھی ہے۔

(جاری ہے)

میں عمران خان کی بہت عزت کرتا ہوں اس لئے میں کوئی بھی بری بات عمران خان سے متعلق نہیں کہوں گا۔لیکن کراچی میں موجود پی ٹی آئی قیادت ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے رہتے ہیں۔اور جس پارٹی کے رہنما ایک دوسرے کے ہی خلاف ہوں تو وہ مخالفین کے خلاف کیسے لڑیں گے۔اور میں پی ٹی آئی کراچی سے متعلق یہی کہوں گا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی کراچی کے اوپر ایک عذاب کے طور پر اترا ہے۔نبیل گبول نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات