جو کام کوئی نہ کر سکا وہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کر دکھایا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ویڈیوز کی مدد سے راؤ انوار کو ملک سے بھگانے والے دو لوگوں کی نشاندہی کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 11:57

جو کام کوئی نہ کر سکا وہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کر دکھایا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء) معروف صحافی عارف نظامی کا نقیب اللہ محسود قتل کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اس کیس کے لئے شام آٹھ بجے تک سپریم کورٹ میں بیٹھے رہے اور انہوں نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ویڈیوز کا خود جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان ویڈیوز سے ان دو بندوں کی نشاندہی کر لی جو راؤ انوار کو ملک سے بھگانے کے لئے مدد کر رہے تھے اور اسلام آباد ائیر پورٹ تک لے گئے تھے۔

عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف یہ تاثر پیدا کر رہے ہیں کہ ان کے خلاف عدالت کی جانب سے جو بھی کاروائی کی جا رہی ہے وہ فوج کے کہنے پر کی جا رہی ہے۔لیکن نقیب اللہ محسود قتل کیس میں چیف جسٹس میاں ثاقن نثار نے اس کیس کو ملٹری انٹیلیجنس ایجنسیوں سے باہر رکھا اس کا مطلب یہ ہے کہ چیف جسٹس اس کیس کو اپنے طور پر دیکھ رہے ہیں۔عارف نظامی نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاھظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :