وائٹ ہاﺅس کے باہر گن کنٹرول کے حق میں بڑے مظاہرے کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 22 مارچ 2018 11:41

وائٹ ہاﺅس کے باہر گن کنٹرول کے حق میں بڑے مظاہرے کا اعلان
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22مارچ۔2018ء) وائٹ ہاﺅس کے باہر گن کنٹرول کے حق میں بڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی شہریوں نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کو امریکہ میں بڑا مظاہرہ کیا جائے گا جس کا مقصد فلوریڈرا سکول میں مرنے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دوبارہ ایسا واقعہ نہ دہرائے جانے کا عزم شامل ہوگا۔تاریخی مارچ کا نام’ زندگی مارچ‘ دیا گیا ہے جس کا مقصد جانوں کا تحفظ ہے ، مار چ میں ہزاروں نوجوان، والدین، اساتذہ، معروف شخصیات مختلف شہروں سے وائٹ ہاﺅس پہنچیں گے۔