مریم نواز نے چوہدری نثار کے حلقے میں اپنی ٹیمیں بھجوا کر کیا کام کروایا؟نئی کہانی سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 11:39

مریم نواز نے چوہدری نثار کے حلقے میں اپنی ٹیمیں بھجوا کر کیا کام کروایا؟نئی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء)معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز زشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حلقے میں سیاسی سروے کرنے کے لئے اپنی ٹیمیں بھجوائی ہیں۔معروف صحافی رؤف کلاسرا کا سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان بہت اختلافات موجود ہیں ۔

اور اب چوہدری نثار کو مختلف حلقوں کی جانب سے پارٹی سے متعلق مشورے بھی دئیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جب کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چوہدری نثار کے حلقے میں اپنی ٹیمیں بھیج کر ایک سروے کروایا ہے۔کہ چوہدری نثار ا گر پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے ہیں تو کیا صورتحال پیدا ہو گی۔اور اگر پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری نثار کو ٹکٹ نہیں دیتی تو اس کا حلقے پر کیا اثر پڑے گا۔

اور اگر چوہدری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں تو ان کے جیتنے کے کتنے فیصد چانس ہیں۔یاد رہے کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں اور چوہدری نثار نے اس بات کا واضح الفاظ میں اعلان کیا تھا کہ وہ مریم نواز کی قٰیادت میں کام نہیں کر سکتے۔