معروف صحافی نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق زبردست مشورہ دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 11:27

معروف صحافی نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق زبردست مشورہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چوہدری نثار ون مین آرمی ہیں۔انہیں کسی پارٹی کی ضرورت نہیں ہے۔کچھ لوگوں نے چوہدری نثار کو مشورہ دیا کہ آپ پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں۔لیکن میرا مشورہ ہے کہ چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں دھکا نہ دیں۔کیونکہ چوہدری نثار ایسی شخصیت ہیں جو اکیلے پورے ہاؤس کو لیڈ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور تحریک انصاف میں تو ایسے ایسے لوگ بیٹھے ہیں جن کا مزاج چوہدری نثار سے بلکل مختلف ہے۔پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے بہتر ہے چوہدری نثار اکیلے الیکشن لڑیں۔اور میرے خیال سے چوہدری نثار آسانی سے جیت بھی جائیں گے۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ 35سال نواز شریف کے ساتھ گزارنے کے بعد چوہدری نثار عمران خان کے دربار کے درباری نہیں بن سکتے۔اس لئے چوہدری نثار پی ٹی آئی کے چکر میں پڑنے کی بجائے اکیلے الیکشن لڑیں۔ کیونکہ ان کی اتنی سیاسی طاقت ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے بغیر بھی الیکشن جیت سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :