نواز شریف بہت عرصے سے چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے کے لئے بہانے ڈھونڈ رہے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 11:16

نواز شریف بہت عرصے سے چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے کے لئے بہانے ڈھونڈ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء) معروف صحافی عامرمتین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن سے ٹکٹ مانگنے کی بجائے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عامر متین کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان بہت اختلافات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اور نواز شریف بہت عرصے سے چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنا چاہ رہے تھے اور اب ان کو بہانہ مل گیا ہے۔عامر متین کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اب اپنی بے عزتی کروا رہے ہیں بہتر یہی ہے کہ وہ مسلم لیگ ن سے پارٹی ٹکٹ مانگنے کی بجائے آزاد الیکشن لڑیں۔کیونکہ اب چوہدری نثار پاکستان مسلم لیگ ن سے نکالے جا چکے ہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :