والدہ کی طبیعت بہتر ہوئی ہے،مگر ان کا علاج جاری ہے۔حسین نواز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 22 مارچ 2018 11:13

والدہ کی طبیعت بہتر ہوئی ہے،مگر ان کا علاج جاری ہے۔حسین نواز
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22مارچ۔2018ء) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کہتے ہیں کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہوئی ہے،مگر ان کا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ بیگم کلثوم نواز کے علاج سے متعلق فیصلے کے لیے ان کے شوہر کا یہاں ہونا ضروری ہے۔حسین نواز نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ والد لندن آجائیں کیونکہ یہ عام معاملہ نہیں۔ادھر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔

متعلقہ عنوان :