عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 مارچ 2018 11:12

عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2018ء): حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے عوام پر پٹرولن بم گرانے کی تیاری کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اپریل کے مہینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے، لیکن اس کا حتمی فیصلہ 31 مارچ کو ہو گا جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر ہو رہا ہے۔ 2017ء سے اب تک ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لٹر کا اضافہ ہو چکا ہے۔