کچھ بھی ہو جائے میں یہ کام ہرگز نہیں کروں گا۔۔۔۔

عامر لیاقت سے آم نہیں کھاؤں گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 مارچ 2018 11:06

کچھ بھی ہو جائے میں یہ کام ہرگز نہیں کروں گا۔۔۔۔
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مارچ 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی عامر لیاقت سے متعلق کہی گئی بات نے سب کو ہنسا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا ڈاکٹر عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عامر لیاقت کی پارٹی میں شمولیت پر بہت لوگوں کو اعتراض ہے۔اور مجھے بھی ان کی کئی باتوں سے اختلاف ہے۔

عامر لیاقت نے ماضی میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی ذات پر بھی حملے کئے۔

(جاری ہے)

لیکن عامر لیاقت نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے ماضی میں پی ٹی آئی چئیرمین یا پی ٹی آئی کے خلاف جو باتیں کی وہ درست نہیں تھی۔اسد عمر نے اس کے بعد کہا کہ مجھے عامر لیاقت کی کسی بات پر اعتراض نہیں ہے لیکن بس میں عامر لیاقت سے آم نہیں کھاؤں گا۔اسد عمر کی سنجیدہ گفتگو کے دوران اس بات نے سب کو ہنسا دیا۔یاد رہے عامر لیاقت نے اپنے پروگرام میں آئے مہمان کو نا مناسب طریقے سے آم کھلائے تھے جس کے بعد عامر لیاقت کی یہ آم کھلانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔مزید کیا ہوا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: