امریکا ، جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے فن لینڈ میں غیر رسمی مذاکرات

جمعرات 22 مارچ 2018 11:00

نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی سہ فریقی 2 روزہغیر رسمی بات چیت فِن لینڈ کے جنوبی شہر وانٹا میں منعقد ہوئی۔ ملاقات میں جزیرہ نما کوریا کی صورتحال سمیت مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سہ فریقی بات چیت کے خاتمے کے بعد فِن لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان جاری کیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ موجودہ بات چیت باہمی اعتماد کے فروغ اور جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کے حوالے سے سلسلہ وار فکری نشست میں سے ایک ہے۔ یہ نشت جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کی بہتری سے پہلے ہی طے شدہ تھی۔بیان کے مطابق بات چیت سازگار ماحول میں ہوئی تاہم بیان میں بات چیت کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔اطلاعات کے مطابق اقوامِ متحدہ اور یورپی ممالک کے مبصرین نے بھی بات چیت میں شرکت کی۔رائے عامہ کے مطابق اس بات چیت میں اپریل اور مئی میں دونوں کوریائوں اور شمالی کوریا اور امریکا کی ممکنہ سربراہ ملاقات کے لئے تیاری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :