آصف زرداری اور اسحاق ڈار کی ملاقات سے پردہ اُٹھ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 مارچ 2018 10:58

آصف زرداری اور اسحاق ڈار کی ملاقات سے پردہ اُٹھ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاملے پر وہی ہو گا جو پچھلی مرتبہ ہوا تھا۔ 2013ء کی بات ہے، نواز شریف الیکشن جیت چکے تھے اور چین کے صدر پاکستان آئے تھے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے چینی صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا اور اس میں نواز شریف کو بھی بلایا ہوا تھا، اس عشائیے میں ڈار صاحب مجھے ایک سائیڈ پر لے گئے،اور کہا کہ ہم حکومت میں آنے والے ہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ زرداری صاحب کر دیں تا کہ ہمیں نہ جانا پڑے ، آپ یہ ان کو کہہ دیں۔

میں نے آصف زرداری سے کہا کہ آپ آئی ایم ایف میں جانے کا فیصلہ کر دیں اور میں صرف پیغام رساں ہوں آپ تک پیغام پہنچا رہا ہوں ، جس پر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ ان سے کہیں کہ مجھے لکھ کر درخواست کر دیں، یہ سنتے ہی اسحاق ڈار وہاں سے دوڑ لگا گئے اور پھر بعد میں خود آئی ایم ایف کے پروگرام میں چلے گئے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: