صومالیہ، امریکی فضائی حملے میں الشباب کے 2 شدت پسند ہلاک

جمعرات 22 مارچ 2018 10:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) امریکی افواج کی افریقی کمان (افریکام) نے کہا ہے کہ جنوبی صومالیہ میں امریکی فضائی کارروائی کے دوران الشباب کے 2 شدت پسند ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں افریکام نے کہا ہے یہ حملہ مبارک نامی قصبے کے قریب ہوا، جو دارالحکومت موغادیشو کے جنوب مغرب میں واقع ایک چھوٹا زرعی قصبہ ہے۔

(جاری ہے)

صومالیہ میں کیے جانے والے زیادہ تر فضائی حملے اس خطے میں کیے جاتے ہیں۔افریکام نے اٴْن افراد کی شناخت نہیں بتائی جنھیں پیر کی صبح ہدف بنایا گیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائی صومالیہ کی حکومت سے رابطے میں رہ کر کی گئی۔ جس کے دوران 2 شدت پسند ہلاک اور3 زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی بھی تباہ ہوئی۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے اس سال صومالیہ میں کی جانے والی یہ چھٹی فضائی کارروائی تھی جن میںاب تک 17 شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :