امریکی اور روسی خلاباز قزاخستان سے بین الاقوامی خلائی مرکزکے لئے روانہ

جمعرات 22 مارچ 2018 10:40

آستانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) امریکا اور روس کے درمیان تنائو، تعزیرات، الزام در الزام کے سلسلے کے باوجود 2 امریکی خلاباز قزاخستان سے 2 روسی خلابازوں کے ہمراہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لئے روانہ ہو گئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں اتار چڑھائو کا خلائی پروگرام میں باہمی تعاون پرکوئی فرق نہیں پڑتا۔

(جاری ہے)

2011ء میں امریکا کا سپیس شٹل پروگرام بند ہوا۔ تب سے لے کر اب تک خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن پہنچانے کے لیے امریکا مکمل طور پر روس پر انحصار کرتا ہے۔2014ء میں جب روس نے کریمیا کا اپنے ساتھ الحاق کر لیا اور صدر براک اوباما نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کیں، تو روس کے معاون وزیر اعظم، دمتری روگوزن نے مشورہ دیا کہ اب امریکی خلابازوں کو چٹائی پہ بیٹھ کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن جانا ہوگا تاہم خلا میں تعاون کا پروگرام جاری رہا۔