آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 22 مارچ 2018 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گردو نواح میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ (آج) جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، سکھر، پشاور، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور فاٹا میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :