کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کی کوشش ناکام ، اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے خود کش حملہ آور ہلاک

جمعرات 22 مارچ 2018 09:50

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کی کوشش ناکام ، اہلکاروں ..
کوئٹہ۔22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح کوئٹہ کے علاقے کچھ موڑ پر ایک خود کش اہلکاروںکی بروقت کارروائی کے نتیجے میں فائرنگ سے خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل کے عملے اور پاک فوج کے اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر ہلاک ہونے والے دہشت گردکے جسم کے ساتھ بندھی ہوئی خود کش جیکٹ ناکارہ بنادی۔

متعلقہ عنوان :