کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ تاریخ میں زیادہ چھکوں کا شین واٹسن کا ریکارڈ توڑ دیا، ایک اننگز میں 8 چھکے لگا کر عمراکمل، کیون پیٹرسن اور شرجیل خان کے ہم پلہ ہو گئے

جمعرات 22 مارچ 2018 08:50

کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ تاریخ میں زیادہ چھکوں کا شین واٹسن کا ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) پشاور زلمی کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کامران اکمل پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف ایلیمنیٹر ٹو میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز میں 8 چھکے لگا کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے ایونٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا شین واٹسن کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 43 چھکے لگا رکھے تھے جبکہ کامران اکمل نے 33 میچز میں 49 چھکے لگا رکھے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کامران اکمل نے پی ایس ایل میں ایک اننگز میں زیادہ چھکے لگانے کا عمر اکمل، کیون پیٹرسن اور شرجیل خان کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، چاروں کھلاڑیوں نے 8، 8 چھکے لگا رکھے ہیں۔