فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی سے دوسرے روز بھی پوچھ گچھ، رات گھر گزارنے کی اجازت دیدی گئی

جمعرات 22 مارچ 2018 01:30

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی سے پوچھ گچھ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ان پر الزام ہے کہ 2007ء کے انتخابات میں انہوں نے لیبیا کے رہنما معمر قذافی سے فنڈز لئے تھے۔

(جاری ہے)

وہ 2007ء سے 2012ء تک فرانس کے صدر رہے۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد رات اپنے گھر گزارنے کی اجازت دے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :