کراچی کنگز کی کامیابی میں ٹیم ورک اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی حوصلہ افزائی کا اہم کردار ہے،انشاء اللہ پی ایس ایل کا فائنل جیت کر اپنا ٹائٹل برقرار رکھیں گے، پاکستان ٹیم میں واپسی کی امید نہیں چھوڑی ،کامران اکمل

پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے،اس کا مقصد پاکستانی کھلاڑیوں کو قیادت کیلئے بھی تیار کرنا ہے،محمد عامر کو کپتانی دیئے جانے کی یہ وجہ تھی کہ اس کے اندر قائدانہ صلاحیت پیدا ہو،مکی آرتھر

جمعرات 22 مارچ 2018 01:20

کراچی کنگز کی کامیابی میں ٹیم ورک اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی ..
لاہور ۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) پشاور زلمی کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ کراچی کنگز میں کامیابی ٹیم ورک اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی حوصلہ افزائی کا اہم کردار ہے اور انشاء اللہ پی ایس ایل کا فائنل جیت کر اپنا ٹائٹل برقرار رکھیں گے ۔قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنی کارکردگی پر اللہ کا بے حد شکر گذار ہوں میری توجہ اپنی کرکٹ پر ہے اور میں کارکردگی دکھاتا رہوں گا قومی ٹیم کے کوچ اور دیگر لوگ جو بھی سوچیں میری توجہ کارکردگی پر ہے میں نے ہمت نہیں ہاری اور پرفارم کرتا رہوں گا ۔

: قومی ٹیم میں واپسی کی امید نہیں چھوڑی ۔میرا کام کرکٹ کھیلنا پرفارم کرنا اور خود کو فٹ رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیرن سمی نے جس طرح ٹیم کو اٹھایا ہے اس کی مثال کم ہی ملتی ہے ۔پوری ٹیم ایک یونٹ بن کر کھیل رہی ہے ۔کراچی میں پچ اچھی ہوتی ہے کوشش ہوگی وہاں بھی اچھا پرفارم کروں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے میرا کام محنت کرنا ہے اور نتیجہ اللہ کی ذات پر چھوڑ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ۔ویسٹ انڈیز میں سب سے کیچ ڈراپ ہوئی: پشاور زلمی جہاں بھی جاتی ہے لوگ سپورٹ کرتے ہیں ۔ امید ہے کہ لوگ کراچی میں بھی سپورٹ کریں گے۔کامران نے کہا کہ انہوں نے پاکستان ٹیم میں واپسی کی امید نہیں چھوڑی ،کوئی کچھ بھی کہتا رہے ۔میں پرفارمنس دکھا رہا ہوں اور اللہ میری محنت کو ضائع نہیں جانے دے گا ۔میری ابھی تین چار سال کی کرکٹ باقی ہے ۔

کراچی کنگز کے کوچ مکی آ رتھر نے کہا کہ ہمارے بلے بازوں نے ہدف تک پہنچنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ ہم نے باؤلنگ میں اچھا آ غاز کیا۔ شنواری کے ایک اوور سے کامران ردھم میں آ ئے اور پھر ان کو روکنا مشکل ہوگیا۔ کامران اکمل اچھے بلے باز ہیں مگر انٹرنیشنل کرکٹ میں تینوں شعبوں میں اچھا کھیلنا ہوتا ہے ۔: میں نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینا چاہوں گا۔

پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کنڈیشنز کو دیکھ کر کیا ۔ ہمارے ٹاپ آ رڈر بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کیا ر: آ صف علی اور حسین طلعت ، آغاسلمان اور شاہین شاہ نے پی ایس ایل میں بہت متاثر کیاآ صف علی،حسین طلعت اور آ غاسلمان ہماری نظروں میں ہیں ۔: شاہین شاہ آ فریدی کو دیکھ کر مچل سٹارک کے کیرئیر کا آغاز یاد آ تا ہے۔مکی آرتھر نے محمد عامر کو کپتانی دیئے جانے کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے اور اس کا مقصد پاکستانی کھلاڑیوں کو قیادت کے لئے بھی تیار کرنا ہے ۔محمد عامر کو کپتانی دیئے جانے کی یہ وجہ تھی کہ اس کے اندر قائدانہ صلاحیت پیدا ہو۔