مولانا فضل الرحمن کو ایم ایم اے کا صدر اور لیاقت بلوچ کو جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مولانا ہدایت الله

جمعرات 22 مارچ 2018 00:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت الله شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل کے فعال ہونے پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو متحدہ مجلس عمل کا صدر، لیاقت بلوچ کو جنرل سیکرٹری، مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور علامہ اویس نورانی کو سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے قیام سے ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے، متحدہ مجلس بحال ہونے سے مخالفین پریشانی سے دوچار ہیں، متحدہ مجلس عمل کے فعال ہونے سے عوامی سطح پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے، 2018ء کے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور مخالفین کو ٹف ٹائم دے گی۔