سعودی عوام نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، نادار افراد کی خدمت سے الله راضی ہوتا ہے،مولانا سید ہدایت الله

جمعرات 22 مارچ 2018 00:50

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت الله شاہ نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے سے دلی سکون ملتا ہے، غریب اور نادار کی خدمت کرنے سے الله تعالیٰ راضی ہوتا ہے، سعودی عوام اور حکومت نے پاکستانی عوام کو ہمیشہ اپنا بھائی سمجھا ہے، سعودی عوام اور حکومت نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

وہ بدھ کو انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کی جانب سے جرید اور دارالبراعم بیرکنڈ میں ریلیف پیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر رابطہ عالم اسلامی کے ذمہ دار عبداللطیف، حفظ الرحمن خان، سید محمد ریحان شاہ، قاری حمید الرحمن قریشی، مولانا آصف اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی اور پاکستانی عوام کا اخوت کا رشتہ ہے، انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر عبدہ محمد ابراہیم عتین کی خصوصی دلچسپی سے پورے ملک میں ترقیاتی کام ریلیف کا کام افطار صائم، بورنگ ، تعلیم میں پیش پیش رہے ہیں جس پر ہم ان کے بے حد مشکور و ممنون ہیں اور ان کے ساتھ ساتھ ہم سعودی عوام اور حکومت کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں اسی طرح اپنی خدمات ساری و جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :