مسلم لیگ ن کے ناراض رہنمائوں کے واپسی

سابقہ مسلم لیگی رہنما سیٹھ محمد عرفان واپس مسلم لیگ ن میں آگئے

جمعرات 22 مارچ 2018 00:50

مسلم لیگ ن کے ناراض رہنمائوں کے واپسی
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) سابقہ مسلم لیگی رہنما سیٹھ محمد عرفان واپس مسلم لیگ ن میں آگئے، چوہدری سلطان حیدر علی کی بہترین حکمت عملی سے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گر گئی۔

(جاری ہے)

روٹھے ہوئے نظریاتی مسلم لیگی کارکن واپس اپنے گھر آگئے اور اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور چوہدری سلطان حیدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا اور چوہدری سلطان حیدر کی ٹیم کا اہم حصہ بن کر اب عوام اور حلقے کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔

سیٹھ محمد عرفان کو لیگی رہنما شیخ ریاض فاروقی اور جنرل کونسلر شیخ محمد حنیف کی کوششوں سے مسلم لیگ ن میں واپس لایا گیا ہے۔ سیٹھ عرفان نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ ن کی کارکردگی اور سلطان حیدر علی کے ترقیاتی ویژن سے متاثر ہوکر ہم دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپس آئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کو مزید فعال کریں گے۔ چوہدری حیدر علی نے کہا کہ سیٹھ عرفان ہمارے پرانے دوست اور مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :