پی ایس ایل کا پاکستان آنا پاکستانی قوم کی فتح ہے،صوبائی وزیر امور نوجواں جہانگیر خانزادہ

جمعرات 22 مارچ 2018 00:50

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) صوبائی وزیر امور نوجواں جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا پاکستان آنا پاکستانی قوم کی فتح ہے، آئندہ سال میاں محمد شہباز شریف وزیر اعظم بن گئے تو پورا پی ایس ایل پاکستان میں کروائیں گے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج اور قوم نے بیشمار قربانیاں دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں جس کا سارا کریڈٹ سول اور ملٹری قیادت کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے ورلڈ الیون کا پاکستان آنا اور حالیہ پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا آنا خوش آئند ہے اہلیان لاہور نے جس طرح کھلاڑیوں کا استقبال کیا اس سے غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کے میدان آباد ہونگے انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب میاں شہباز شریف نے پی ایس ایل کے اہم میچوں کو منعقد کرانے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا سول اور ملٹری ادارے جس طرح دہشتگردی کو ختم کر چکے ہیں اب وہ کھیلوں کے میدان بھی آباد کریں گے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ نون کی کامیابی کے بعد میاں شہباز شریف جب وزیر اعظم پاکستان بنیں گے تو قوم سے وعدہ ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے میچ پورے پاکستان میں منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :