چند ماہ میں شام میں پانچ لاکھ مسلمانوں کو شہید کیا گیا،ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان کا ریلی سے خطاب

جمعرات 22 مارچ 2018 00:50

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) امیر جمعیت علمائے اسلام پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ شام افغانستان ،فلسطین،کشمیرمیں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے، چند ماہ میں شام میں پانچ لاکھ مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں جمیعت علمائے اسلام تحصیل حضرو کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی ریلی سے مولانا اظہار الحق ،مولانا نعیم،مولانا قمر السلام ،مولانا ہارون الرشید ،قاسم خان نے بھی خطاب کیا ریلی کے شرکاء نے شام میں مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مقررین نے کہا کہ ایک عالمی سازش کے تحت مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :