کنساس کے کسان نے اپنی گایوں کی مدد سے سپیس ایکس راکٹ کوHi کا پیغام بھیج دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 21 مارچ 2018 23:53

کنساس کے کسان نے  اپنی گایوں کی مدد سے سپیس ایکس راکٹ کوHi کا پیغام بھیج ..

کنساس کے ایک کسان  نے ٹیسلا کے اسپیس ایکس راکٹ کو 'Hi' کہنے کے لیے تقریباً 300 جانوروں کا استعمال کرتے ہوئے انوکھا طریقہ اپنایا۔
ڈیرک کلنگینبرگ نامی کسان یوٹیوب پر اپنی "گائے سے  آرٹ کے نمونے بنانے "  کی ویڈیوز کی وجہ سے مشہور ہیں۔  حال ہی میں انہوں نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کے جانور 'Hi'  کا لفظ بناتے نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں کلنگینبرگ نے بتایا کہ میں اور میرے جانور ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ گایوں کی مدد سے خلا میں پیغام بھیج سکتے ہیں۔


کلنگینبرگ نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے FarmersEdge نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں، جو صارفین کو خلا سے حاصل کی ہوئی تصاویر فراہم کرتی ہے۔ کلنگینبرگ کا کہنا ہے کہ اسے Farmers Edge سے ہر روز اس کے فارم کی تصویر ملتی ہے۔ ایک تصویر جو  صبح 10:35 پر لی گئی میں تمام گائیں ادھر ادھر ٹہلتی پھر رہیں ہیں  لیکن اس کے باوجود "Hi" کا پیغام صاف طور پر پڑھا جا سکتا ہے۔