یہ کمپنی صارفین کو قتل کرنے کے بعد اُن کے دماغ کو مرنے کے بعد استعمال کے لیے محفوظ کر سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 21 مارچ 2018 23:53

یہ کمپنی  صارفین کو قتل کرنے کے بعد اُن کے دماغ کو مرنے کے بعد استعمال ..

کیلیفورنیا کی ایک کمپنی نیکٹوم کا دعویٰ ہے کہ وہ کسی بھی انسان کا دماغ مستقبل میں استعمال کے لیے محفوظ رکھ سکتی ہے ۔ دماغ کو اس وقت تک محفوظ رکھا جائے گا  جب تک دماغی معلومات کو کمپیوٹر پر منتقل کرنے کی ٹیکنالوجی نہیں آجاتی۔
کمپنی کا ماننا ہے کہ انسان کے مرنے کے بعد اس کے دماغ میں موجود معلومات ختم نہیں ہوتی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ دماغ کو خاص طریقے سے محفوظ کر کے دماغ میں محفوظ معلومات دوبارہ سے کمپیوٹر پر منتقل کی جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی اس پیش کش کے بعد تقریباً 25 افراد ایسے ہیں جو 10 ہزار ڈالر خرچ کر کے کمپنی کی ویٹنگ لسٹ میں شامل ہونا چاہتے ہیں تاہم  کمپنی کے شریک بانی نے واضح اعتراف کیا ہے کہ یہ سروس صارفین کے لیے مکمل طور پر مہلک ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ جو صارفین  اپنے دماغ کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں، انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں موت کو گلے لگانا پڑےگا، جس کے بعد ڈاکٹر دماغ کو خاص طریقے سے محفوظ کریں گے۔
بہت سے لوگوں نے  کمپنی کے دعوے پر کافی تنقید کی ہے۔ لوگوں کو کہنا ہے کہ ابھی تک یہ بھی ثابت نہیں ہوا کہ مرنے کے بعد انسان کے دماغ میں کسی قسم کی معلومات موجود ہوتی ہیں یانہیں۔

متعلقہ عنوان :