پاکستان پیس کلیکٹو کی ٹیم کی پاکستانی ہائی کمیشن میں 11 برطانوی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 24 برطانوی نژاد پاکستانی طلباء سے ملاقات،پرتشدد واقعات اور دہشت گردی کے مسئلے کو مختلف ابلاغی مہموں کے ذریعے حل کرنے کے لئے پاکستانی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا

بدھ 21 مارچ 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) وزارت اطلاعات و نشریات، قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کے تحقیق اور ابلاغ سے متعلق منصوبے پاکستان پیس کلیکٹو کی ٹیم نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر شبیر انور کی سربراہی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں 11 برطانوی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 24 برطانوی نژاد پاکستانی طلباء سے ملاقات کی ہے۔

لندن سے موصول ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے اس ملاقات کے اہتمام کا مقصد برطانوی نژاد پاکستانی طلباء کو پرتشدد واقعات اور دہشت گردی کے مسئلے کو مختلف ابلاغی مہموں کے ذریعے حل کرنے کے لئے پاکستانی کوششوں کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ طلباء کو حکومت کی جانب سے مرتب کردہ ذرائع ابلاغ کی مہموں کے بارے میں بتایا گیا جن کا مقصد محفوظ خیراتی طریقہ کار کو فروغ دینا اور دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے تناظر میں قوم کے اعتماد کو بحال کرنا ہے۔

(جاری ہے)

سوال و جواب کے سیشن کے دوران طلباء کو کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی کیخلاف قومی بیانیہ تیار کرنے کے لئے سوالات تیار کریں اور مفید معلومات فراہم کریں۔ پاکستان پیس کلیکٹو منصوبے کی ٹیم برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہے جہاں وہ پاکستانی برادری، طلباء، برطانوی حکومت کے محکموں اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :