ضلع واشک کے تمام مستحق طلباء وطالبات اپنے زکواة وظائف کے فارمز ضلعی زکواة کمیٹی واشک میں جمع کرائیں

بدھ 21 مارچ 2018 23:30

خاران۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء)ضلعی چیئرمین زکواة کمیٹی واشک کے حاجی آغا خان ریکی جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع واشک کے تمام مستحق طلباء وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے زکواة وظائف کے فارمز ضلعی زکواة کمیٹی واشک میں جمع کرائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ فارمز دیر سے آنے پر کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔