قلات میں ٹرک اور کا ر میں تصادم،تین افراد جاں بحق

بدھ 21 مارچ 2018 23:30

کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) بلوچستان کے علاقے قلات میں ٹرک اور کا ر میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق بدھ کی شب قلات میں تیز رفتار کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں مہر اللہ ، فتح محمد اور عبدالحکیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ تینوں افراد کار میں سوار تھے۔ لیویز نے لاشیں قلات ہسپتال پہنچا دیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔ لیویز نے ڈرائیور کو گرفتا ر کرکے ٹرک قبضے میں لے لی۔

متعلقہ عنوان :