گیس کنکشن فراہم کرکے میٹرز کی تنصیب کی جائے، سہولیات سے عوام مستفید ہوسکیں، خالد خان بادیزئی

بدھ 21 مارچ 2018 23:30

کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے علاقائی سیکرٹری ویونین کونسل کے چیئرمین خالد خان بادیزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے رہنمائوں اور پارلیمانی ممبران کی کاوشوں سے پشین کے مختلف علاقوں میں سروے اور گیس پائپ لائن کی بچھائی کا عمل مکمل ہوچکا ہے لہٰذا جلد از جلد ان کلیوں میں کنکشن فراہم کرکے میٹرز کی تنصیب کی جائیں تاکہ گیس کی سہولیات سے عوام مستفید ہوسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کلی چر بادیزئی، پنڈو بادیزئی، کلی حاجی خڑ بادیزئی ، صدیق بادیزئی ، طور خیل سیدان ، ژڑ خیل ترین ، امبرہ بادیزئی میں 8انچ ،6انچ ،4انچ کے نئے گیس پائپ لائن بچھا دیئے گئے ہیں۔ جنہیں کئی ماہ ہوچکے ہیں ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ دار حکام اب جلد از جلد میٹرز کی تنصیب کرتے ہوئے کنکشن بھی فراہم کرے تاکہ عوام کو گیس کی سہولت میسر ہو اور ان کے ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :