دینی مدارس کے خلاف یہود ونصاریٰ کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ،امریکہ سمیت یورپی ممالک میں اسلام تیزی سے پھیل رہاہے اس لیے وہ مسلمانوں سے خائف ہیں،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات، سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کاکوئٹہ میں تقریب سے خطاب

بدھ 21 مارچ 2018 23:30

کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ یہود ونصاریٰ کے تمام سازشوں کے باوجود دینی مدارس قائم رہیں گے۔ افغانستان ،عراق،شام ،کشمیر سمیت دنیابھر میں مسلمانوں کی قتل عام جاری ہے۔ طاغوتی قوتیں ایک طرف مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے تودوسری جانب مسلمانوں کے وسائل پرقبضہ کررہے ہیں۔

ان سازشوں کے خلاف ہمیں متحد ہوکر جہدوجہد کرنی ہوگی ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بدھ کو مدرسہ حسن العلوم سریاب روڈ میں جلسہ دستاربندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں شیخ الحدیث مفتی عبدالہادی ،قاضی ہارون مینگل اوردیگر علماء شریک تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہاکہ فلسطین ،کشمیری ،افغانستان ،شام ،عراق سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے خون کوبہایاجارہاہے،دوسری جانب امریکہ سمیت یورپی ممالک میں تیزی اسلام پھیل رہاہے اس لیے خائف ہیں ۔

(جاری ہے)

حافظ حسین احمد نے کہاکہ مدارس دین کے سر چشمے ہیں یہ قیامت تک قائم دائم رہیں گے۔ ہم تمام سازشوں کوناکام بنادیں گے ۔ اس قبل شیخ الحدیث مفتی عبدالہادی ملازئی نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھائی، قاضی ہارون مینگل نے اختتامی دعا کیے،آخر میں دورہ حدیث اورحفاظ کرام کی دستاربندی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :