حکومت شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے ، دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے تعلیم ،صحت ، مواصلات کی تعمیر اوّلین ترجیحات میں شامل ہے ، کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

بدھ 21 مارچ 2018 23:20

کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ حکومت شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے، دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے تعلیم ،صحت ، موصلات کی تعمیر اوّلین ترجیحات میں شامل ہے، خضدار کے دور افتادہ علاقہ گاج کولاچی ، میںبی ایچ یوز کو فعال بناکر عوام کو وہاں علاج و معالجے کی سہولت دیں گے، ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے قبائلی شخصیت قادربخش ہوتمانزئی کی قیادت میں گاج کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور وہاں کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ ضلع کے قریب واقع دور دراز علاقوں میں عوام کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔جہاں ضرورت ہوگی وہاں عوام کو سہولت پہنچانے کے لئے خصوصی اقدامات کیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خضدار رقبے کے لحاظ سے وسیع اور تقسیم در تقسیم علاقوں پر مشتمل ہے باوجود اس کے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہو وہاں کی باشندوں کی ضروریات زندگی پوری کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ گاج میں قائم بی ایچ یوز کو فعال بنانے کے لئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی جائیگی تاکہ علاج کی سہولت سے مستفید ہوں۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کا کہنا تھا کہ آفیسر ز عوام کی خدمت کے لئے بیٹھے ہیں عوام جب چاہیں اپنے مسائل بیان کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :