تعلیم ہر فرد کے لئے لازم ہے ، اپنی نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ہی ہم مستقبل میں ایک پڑھالکھا معاشرہ قائم کرسکتے ہیں ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار تنویراحمد کرد

بدھ 21 مارچ 2018 23:20

کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار تنویراحمد کرد نے کہاہے کہ تعلیم ہر فرد کے لئے لازم ہے ، اپنی نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ہی ہم مستقبل میں ایک پڑھالکھا معاشرہ قائم کرسکتے ہیں ، تعلیمی اداروں کو بھر صورت فعال بنانے کے لئے محکمہ ایجوکیشن تمام تر ذمہ داریاں ادا کررہاہے، اساتذہ اور والدین پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تعلیم کے فروغ کے لئے کردار ادا کردیں ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار شہر میں مختلف پرائمری اسکولز کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار تنویراحمد کرد نے گورنمنٹ بوائز پبلک سکول صالح آباد،گورنمنٹ بوائز پبلک اسکول نواح ، گورنمنٹ بوائز پبلک اسکول مراد آباد، گورنمنٹ بوائز اسکول پبلک اسکول جعفرآباد خضدار، کا دورہ کیا ، وہاں اساتذہ کرام سے تعلیمی معاملات کے حوالے سے گفت و شنید کی ، اور بچوں سے ان کے اسباق کے بارے میں سوالات پوچھے ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار تنویراحمد کرد کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادروں کو فعال دیکھنا ہمارا مقصد و منزل ہے ، جب تعلیمی ادارے فعال ہونگے تو ہماری نئی نسل لکھا پڑھا بن جائیگا ، اس کے لئے محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام اور والدین کو بھی محنت کرنی ہوگی ، اور اپنے بچوں کو تعلیمی اداروں کا راستہ دکھانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :