پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے ،یہ انفرادی اور اجتماعی طور پر بھی انتہائی لازمی ہے،وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار انجینئر محمد امین

بدھ 21 مارچ 2018 23:20

کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر انجینئر محمد امین نے جامعہ کے احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر پروائس چانسلر ڈاکٹر ظہوراحمد بلوچ، پی اے ٹو ائس چانسلر عبدالرحمن گنگو ، اعجاز احمد زہری و دیگرفیکلٹی ممبرز مختلف شعبہ جات کے آفیسرز اور پروفیسرز موجود تھے ، جنہوںنے ایک ایک پودیٰ بھی لگایا ۔

وائس چانسلر انجینئر محمدا مین نے کہاکہ درخت ہے تو ہماری زندگی ہے ، درخت اور پودیٰ لگانے کی بڑی اہمیت ہے ، پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے ، پودیٰ لگانا انفرادی طور پر اور اجتماعی طور پر بھی انتہائی لازمی ہے ، پودے کی قدر کوئی صحرا سے پوچھے ، جہاں درخت نہیں ہوتا ہے تو وہاں زندگی بھی معدوم ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ درخت زمین کے لئے آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے ۔

ایک صاف ستہرا ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے نہ صرف درخت لگائے جائیں بلکہ ان درختوں کی حفاظت بھی کی جائے ، اس حوالے سے شعور وآگاہی بیدار کرنے کی بے حد ضرورت ہے ، جب ہر فرد ایک ایک پودیٰ لگائے گا تو ہمارے آس پاس ہریالی ہی ہریالی ہوگی ، جس سے انسانوں کو مذید فرحت ملے گی ، جہاں درختوں کی بہتات ہوتی ہے وہاں کی زندگی صحت بخش ہوتی ہے ، اور ماحولی آلودگی وہاں نہیں آسکتی ہے ، چاہئے تو یہ کہ حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گرین پاکستان کے تحت ہر محلہ گلی اور بیابان میں پودے لگا کر اپنے آس پاس کو سرسبز و شاداب بنادیں ، ایک درخت ایک انسان کے لئے صدقہ جاریہ ہوتا ہے جس کا فائدہ نہ صر ف اس دنیامیں بلکہ آخرت میں بھی ملتا ہے ۔

پرو وائس چانسلرڈاکٹر ظہور احمد بلوچ کا کہنا تھا کہ درخت ماحولیاتی آلودگی پاک زندگی فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے ، ہمیں درخت لگانے اور اس کی حفاظت کرنے کے فائدے سے عام معاشرے میں شعور بیدار کرنا ہوگا کہ درخت ایک انسان کی زندگی کے لئے کتنا فائدہ مندہوتی ہے ، اجتماعی طور پر اور انفرادی طور پر بھی درخت لگا کر ہم صاف و ستھراماحول قائم کرسکتے ہیں، ماضی کی طرح اس سال بھی بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں پودے لگ رہے ہیں جس میں فیکلٹی ممبرز، آفیسرز اور اسٹاف کے تمام افراد حصہ لے کر اس صدقہ جاریہ کا حصہ بن رہے ہیں ، درخت صدقہ جاریہ ہے اس میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :