ڈائریکٹر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ فرہان شکیل کا بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کا دور، وائس چانسلر بریگیڈیئر(ر) انجینئر محمدامین سے ملاقات

بدھ 21 مارچ 2018 23:20

کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) ڈائریکٹر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ فرہان شکیل نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کا دورہ کیا اور وہاں بی یوای ٹی خضدار کے وائس چانسلر بریگیڈیئر(ر) انجینئر محمدامین سے ملاقات کی ۔ڈائریکٹر آئی ٹی فرہان شکیل نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے معیار کو سراہا اور مذید بہتری کی تجویز دی ۔

انہوںنے سرویلنس اور کنٹرول سسٹم کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کو تجاویز پیش کیئے، ان کا کہناتھا کہ یونیورسٹی میں سرولنس کنٹرول سسٹم ، ڈیٹا سینٹر کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ ، بینڈوٹ ، ڈیٹاسینسرTIER iiiکے جدید نظام کو موثر بنا کر یونیورسٹی میں مذید جدّت لائی جارہی ہے ، جو کہ احسن قدام ہے اور آنے والے جدیدچیلنجز سے نمٹنے کی کوششیں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مختلف شعبوں کے معیار و نظم وضبط کا جائزہ لیا ۔

انہوںنے کہاکہ وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی انجینئر محمدامین نے کی کاوشیں حوصلہ افزا ہیں جنہوںنے جامعہ میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت بہت بڑی تبدیلی لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے ’’اورک‘‘ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران سے گفت وشنید کرتے ہوئے یقین دھانی کرادی کہ فارغ التحصیل اور زیر تعلیم طلباء کے لئے مذید فنی تعلیم و تربیت کے لئے انڈسٹریل اداروں کے ساتھ روابط بڑھانے اور ان سے مذید آسامیاں لیکر یونیورسٹی کو دینے کو بھی ترجیح بنائی جائی گئی ۔

خاص کر پاکستان سافٹ ویئرایکسپور پورٹ ، ملکی و غیر ملکی معیار کے اداروں سے یونیورسٹی کے روابط بڑھانے طالب علموں کے انٹر شپ کے لئے مذید آسانیاں لانے کا وعدہ بھی کیا ۔انہوںنے ’’اورک‘‘ آفیسران کو مفید مشورہ جات دیئے اور ’’اورک آفیسرز‘‘ کو یونیورسٹی کی فنی تعلیم و تربیت بڑھانے کے لئے ایک روح وجان قراردیدیا۔

متعلقہ عنوان :